حکومت نے 9 ماہ کے دوران قرض کی مد میں 15.67 ارب ڈالر ادا کئے
کراچی (کامرس رپورٹر) موجودہ حکومت نے مالی سال 23ءکے نو ماہ کے دوران بیرونی قرضہ اور سود کی مد میں مجموی طور پر 15 ارب 66 کروڑ 20لاکھ ڈالرز کی ادائیگیاں کی ہیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 23ءکے نو ماہ کے دوران حکومت نے اصل قرضہ کی مد میں 12ارب 63کروڑ 90لاکھ ڈالرز کی ادائیگیاں کیں جبکہ سود کی مد میں 3ارب 2کروڑ 30لاکھ ڈالرز ادا کئے گئے۔ حکومت پاکستان نے مالی سال 22ءکے دوران قرضوں اور سود کی مد میں مجموعی طور پر 15 ارب 10 کروڑ ڈالرز کی ادائیگیاں کیں تھیں۔
قرض ادا