دبئی ملاقاتیں ، نواز شریف نے فضل الرحمن کے تحفظات دور کر دیئے
اسلام آباد (نامہ نگار) نوازشریف نے فضل الرحمن کے تحفظات دور کر دیئے۔ نوازشریف اور آصف زرداری کی دبئی میں ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن کو اعتماد میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن کے تحفظات دور کر دیئے ہیں۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ویڈیو لنک پر ہونے والی گفتگو میں نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن کو اعتماد میں لیا۔ دونوں شخصیات نے اتفاق رائے سے معاملات آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے درمیان ہونے والے فیصلوں پر انہیں اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ کیا تھا۔
تحفظات دور