• news

بھارت کی جیلوں سے رہا ہونے والے 18 پاکستانی وطن پہنچ گئے

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کی جیلوں سے رہا ہونے والے 18 پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے واپس وطن پہنچ گئے۔ بھارتی حکوام کی طرف سے پاکستانی شہریوں کو پنجاب رینجرز کے حوالے کیا گیا۔ بھارتی حکومت نے سزائیں مکمل کرنے والے 18 پاکستانیوں کو رہا کیا ہے جن میں 12 سول قیدی جبکہ 6 ماہی گیر شامل ہیں۔ پاکستانی شہری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان داخل ہوئے تو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ بھارت سے رہا ہوکر آنے والوں میں محد حنیف‘ محمد قاص‘ نازش‘ غلام رسول‘ محمد رمضان‘ محمد طارق‘ محمد علی‘ محمد شان‘ لونگ محمد چندانی‘ راہب علی چندانی‘ احمد‘ روشن علی‘ عبدالامین‘ محمد عارف‘ فرید عالم‘ محمد رمضان اور مشتاق احمد شامل ہیں۔ پاکستان ہائی کمشن نیو دہلی نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔
18 پاکستانی رہا

ای پیپر-دی نیشن