• news

مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 31 جولائی کو ہوگا

کراچی (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک نے رواں سال کیلئے شرح سود متعین کرنے کیلئے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق آئندہ اجلاس بروز پیر 31 جولائی 2023 کو ہوگا۔ دوسری ششماہی کا دوسرا اجلاس جمعرات 14 ستمبر 2023ئ، پیر 30 اکتوبر 2023ء اور منگل 12 دسمبر 2023ء کو مانیٹری پالیسی کمیٹی کے بقیہ اجلاس منعقد ہوں گے۔ جس میں اس وقت کی معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن