بغیر اجازت ہولی تقریب پرقائداعظم یونیورسٹی کے طلبا ،عملے کو شوکاز نوٹس
اسلام آباد (نا مہ نگار)قائداعظم یونیورسٹی نے بغیر اجازت ہولی تقریب کے انعقاد اور تیز آواز میں میوزک لگانے پر طلبا اور عملے کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی نیبغیراجازت ہولی تقریب کے انعقاد پر شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں،یونیورسٹی ڈسپلن کمیٹی نے طلبہ اور عملے کو اونچی آوازمیں میوزک لگانے اور یونیورسٹی سے نکالے گئے طلبہ کو تقریب میں بلائے جانے پرشوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔شوکاز ملنے والے طلبہ کو اٹھارہ جولائی کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔