• news

عمر سرفراز کو جیل میں سہولیات نہ دینے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں سہولیات نہ دینے کے بارے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کا نوٹیفکیشن خلاف قانون قرار دے دیا۔ سات صفحات پر مشتمل تحریری حکم میںعدالت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے قانون کی غلط تشریح کی، عمر سرفراز چیمہ کو جیل سہولیات نہ دینا امتیازی سلوک ہے، اسی نوعیت کے دوسرے ملزمان کو جیل میں سہولیات دی گئیں۔ عمر سرفراز چیمہ کو حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا ہے، سابق گورنر جیل رولز 1978 کے تحت جیل میں بہتر سہولیات کے مستحق ہیں، عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ سرکاری وکیل کے مطابق دہشت گردی مقدمات میں نامزد ملزم جیل میں بہتر سہولیات کا مستحق نہیں ہے، جیل رولز میں ترمیم کے بعد دہشتگردی کے مقدمات میں نامزد ملزمان کو بہتر سہولیات کی فہرست سے نکالا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن