• news

بہار : پولیس نے بی جے پی کے احتجاجی مارچ پرہلہ بول ، لاٹھی چارج ‘ ایک رہنما ہلاک

پٹنہ(این این آئی) بھارتی ریاست بہار میں پولیس نے بی جے پی کی ایک احتجاجی ریلی پر ہلہ بول دیا ۔ مظاہرین پر پولیس کیشدید لاٹھی سے ہندوتوا جماعت کا ایک رہنما ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بی جے پی اراکین اسمبلی نے جمعرات کے روز ریاستی ایوان میں شدید ہنگامی آرائی کی اور پھر واک آئوٹ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ دارلحکومت پٹنہ کی سڑکوں پر احتجاجی مارچ شروع کر دیا ۔ ڈاک بنگلہ چوک پر جب پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو بی جے پی کارکنان مشتعل ہو گئے اور پولیس پر پتھرائو شروع کیااور اہلکارں کے ساتھ گتھم گھتا ہو گئے۔ پولیس نے انہیں قابو کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کر کے حالات قابو میں کرنے کی کوشش کی ۔ اس ہنگامہ آرائی کے دوران ایک بی جے پی رہنما وجئے کمار سنگھ کی موت واقع ہو گئی ۔ آنجہانی جہاں آبادشہر میں بی جے پی کا جنرل سیکرٹری تھا۔ بی جے پی میڈیا انچارچ راکیش کمار سنگھ نے وجئے کمار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاٹھی چارچ سے زخمی ہو گئے تھے ، انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیدیا۔ تاہم ابھی تک مکمل طور پر یہ بات سامنے نہیں آئی کہ بی جے پی رہنما کی موت لاٹھیاں لگنے سے ہوئی یا پھر بھیڑ اور ہنگامہ آرائی کے سبب حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن