9 مئی واقعہ،ایک اور شرپسند کے بھائی کا مذمتی بیان سامنے آ گیا
لاہور(آئی این پی)9مئی کی شرپسندی میں ملوث ایک اور شرپسند کے بھائی کا مذمتی بیان سامنے آ گیا،شرپسند کے بھائی سعید عالم کا کہنا ہے کہ میں اس واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں، ان کی لیڈر شپ کہتی ہے کہ اپنے علاقوں میں نکلو اور توڑ پھوڑ کرو، پارٹی اب میرے بھائی کو پوچھ بھی نہیں رہی،شرپسند کے بھائی نے کہا کہ یہ اداروں کے خلاف بات کر رہے ہیں جبکہ فوج ہماری شان ہے اور ہمارے ملک کی حفاظت کر رہی ہے، جو اداروں کے خلاف باتیں کر رہے ہیں ان کو پکڑنا چاہیے،سعید عالم کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو چاہیے کہ توڑ پھوڑ اور اداروں کے خلاف نعرے بازی نہ کریں۔