گوجرانوالہ، ڈسکہ: نہر میں 2 لڑکے ڈوب گئے، دریائے کابل میں 3 بچے گرے، 2 کو بچا لیا
گوجرانوالہ؍ ڈسکہ؍ مہمند (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) نہر میں دو لڑکے ڈوب گئے، دریائے کابل میں تین بچے ڈوب گئے، 2 کو بچا لیا گیا۔ سولہ سالہ عبداللہ اپرچناب کینال میں نہا رہا تھا کہ اچانک گہرے پانی میں ڈوب گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ٹیم فوری موقع پر پہنچی اور ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ جامکے چیمہ کا 14 سالہ طلحہ نہر اپر چناب ڈسکہ میںگرمی کی شدت کم کرنے کیلئے نہا رہا تھا کہ پانی گہرا ہونے کی وجہ سے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جس کی نعش کی تلاش جاری ہے۔ مہمند دریائے کابل میں مچنی کے مقام پر تین بچے ڈوب گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دو بچوں کو بچا لیا گیا جبکہ تیسرے بچے کی تلاش جاری ہے۔