• news

حافظ آباد 12 سالہ لڑکے، قصور میں مکینک بچے سے اجتماعی زیادتی

حافظ آباد، قصور  (نمائندہ نوائے وقت) محلہ مغلپورہ میں اوباش ملزم نے بارہ سالہ لڑکے سے زیادتی کر ڈالی۔ قصور میں بھی لڑکا نشانہ بن گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ رضوان احمد کا بارہ سالہ بیٹا (ن) گلی میں کھیل رہا تھا کہ اوباش ملزم سبحان اسے ورغلا کر اپنے گھر کی چھت پر لے گیا جہاں ملزم نے اس کے ساتھ زیادتی کا ارتکاب کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ براتشاہ قصور کے علاقہ کے رہائشی سرور نے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اس کا 17 سالہ لڑکا  ع  پرانی ریلوے لائنز میں موٹر سائیکل مکینک کا کام کرتا ہے اور ملزم شاہ زیب 5 جولائی کو علی احمد کو موٹر سائیکل رکشہ مرمت کروانے کے بہانے ساتھ لے گئے۔ ملزمان علی احمد کو لیکر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قریب ایک مکان میں لے گیا۔ وہاں شاہ زیب کے ساتھ اس کا سگا بھائی پرویز اور با،ر۔ حسنین وغیرہ پہلے سے ہی وہاں موجود تھے اور پانچوں ملزمان نے علی احمد سے اس مکان میں زبردستی باری باری  زیادتی کی اور ویڈیو بناتے رہے۔ پولیس تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او وحید عارف کی زیر سرپرستی چوکی سبزی منڈی پولیس نے ویڈیو سکینڈل کے متحرک گروہ کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ ملزمان سے مزید انٹیروگیشن کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن