• news

2 درجن سے زائد وارداتیں، فیملیاں لٹ گئیں، کاریں، موٹرسائیکل چھین لئے

لاہور (نامہ نگار) شہر میں 2 درجن سے زائد وارداتوں میں شہری لٹ گئے۔  تفصیلات کے مطابق شالیمار میں فیضان کے گھر  سے  5لاکھ 21ہزار اور الیکٹرانکس کا سامان چوری ہو گیا۔ گارڈن ٹائون میں ڈاکو رانا محبوب اور اس کی فیملی سے 3تولے سونا، 50ہزار اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ شمالی چھائونی  میں ڈاکو  کامران سے70 ہزار  اور موبائل فون، مسلم ٹائون میں ڈاکو ہمایوں اور اس کے دوست سے 4ہزار،  موبائل فون اور گھڑی، لوئر مال میں ڈاکو مصطفی سے 22سو، موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ، چوہنگ  میں ڈاکو اصغر سے  19ہزار  اور موبائل فون، نواب ٹائون  میں ڈاکو مبین سے 6ہزار روپے اور موبائل فون، مغلپورہ  میں ڈاکو احسان سے 40ہزار  اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ ساندہ، جوہر ٹاؤن اور کینٹ  سے کاریں جبکہ کوٹ لکھپت، گرین ٹائون ، لٹن روڈ ، نواں کوٹ، جنوبی چھائونی، نصیر آباد، غالب مارکیٹ، گلبرگ، ہربنس پورہ، نیو انارکلی، سمن آباد، لاری اڈا، شادمان، مزنگ، ہنجروال سے موٹر سائیکلیں چوری  ہو گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن