• news

فلوریڈا میں 19 فٹ لمبا 57 کلو وزنی سانپ پکڑا گیا

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکا میں ایک ایسے برمی پائیتھون سانپ کو پکڑا گیا ہے جس کی لمبائی ایک بالغ نر زرافے جتنی ہے۔ 19 فٹ بڑے اس برمی پائیتھون کو ساؤتھ فلوریڈا کے ایک پارک میں پکڑا گیا۔ ایک طالب علم جیک ویلری نے اس سانپ کو پکڑا جو کہ اس نسل کا اب تک پکڑا گیا سب سے بڑا سانپ ہے۔ حکام کے مطابق سانپ کی لمبائی 19 فٹ جبکہ وزن لگ بھگ 57 کلو گرام ہے۔ جیک ویلری نے کئی راتوں کی محنت کے بعد اسے پکڑا تھا۔ اس سے پہلے سب سے بڑے برمی پائیتھون کا ریکارڈ 2020ء میں فلوریڈا کے علاقے ایور گلیڈز میں بنا تھا جب 18   فٹ 9 انچ بڑا سانپ پکڑا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن