• news

امریکی خاتون نے شادی کیلئے شوہر ڈھونڈ کر دینے والے کو 5 ہزار ڈالر کا انعام رکھ دیا

نیویارک (نیٹ نیوز) شادی کی خواہشمند امریکی خاتون نے ڈیٹنگ ایپس پر ناکامی کے بعد اپنا ’’نصف بہتر‘‘ ڈھونڈ کر دینے والے کیلئے 5 ہزار ڈالرز انعام کا اعلان کیا ہے۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق  پیشے کے لحاظ سے کارپوریٹ  اٹارنی اور لاس اینجلس کی رہائشی 35 سالہ ایوٹلی کولسن نے ویڈیو سٹریمنگ ایپ ٹک ٹاک پر اپنے لئے زندگی کا ساتھی ڈھونڈنے میں مدد مانگی ہے۔ کہا کہ میری آفر یہ ہے کہ آپ مجھے میرے شوہر سے ملوائیں اور میں اس شخص سے شادی کر لوں تو میں رشتہ ڈھونڈنے والے کو 5 ہزار ڈالر دوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن