• news

جعلی ڈگری کیس، ایف آئی اے میں طلبی نوٹس کیخلاف عثمان ڈار کی درخواست، فریقین سے جواب طلب 


لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کیخلاف عثمان ڈار کی درخواست پر فریقین سے26 جولائی کو تحریری جواب طلب کرلیا۔ عثمان ڈار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے دس جولائی کو مبینہ جعلی ڈگریوں کی انکوائری میں طلب کیا، میری تمام تعلیمی ڈگریاں اداروں سے تصدیق شدہ ہیں، ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے نوٹس جاری کئے، عدالت ایف آئی اے کے نوٹس کو کالعدم قرار دے۔

ای پیپر-دی نیشن