”بیشک قرآن ہی وہ راہ دکھاتا ہے جو سیدھی ہے “: مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ممتا ز دینی سکالر ، متعدد دینی کتب کے منصف اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ قرآن پاک بنی نوح انسان کیلئے چشمہ ہدایت ہے جو اللہ کریم کے آخری رسول پر نازل ہوا اور آپ نے اسے عملی طور پر خود پر نافذکرکے پوری انسانیت کیلئے لاگو کر دیا فرمان الٰہی ہے ” بیشک قرآن ہی وہ راہ دکھاتا ہے جو سیدھی ہے اور اس پر عمل کرنے والوں کیلئے دنیا و آخرت میں بے شمار اجر ثواب اور خوشخبری ہے اور فرمایا کہ نظام حق کو چھوڑ دینے کے بعد گمراہی اور جہالت کے سوا کیا باقی رہ جاتا ہے۔ اس کے احکامات اور فراحین پر عمل نہ کرنے والوں کو گمراہ اور جاہل کہا گیا ہے۔ تمام مسلمان اپنے اپنے اعمال کا جائز ہ لیں کہ ہم میں سے کون کون اور کتنا قرآنی احکامات پر عمل پیرا ہے۔ دنیا کی عیش و عشرت کی زندگی میں کھو کر قرآنی تعلیمات سے انخراف ہی ہمارے زوال اور مصائب کی وجہ ہے۔ دنیاوی زندگی تو جیسے تسے گزر ہی جائے گی لیکن آخرت کی ذلت اور رسوائی ہمارا مقدر بنے گی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں شریعت الٰہی کے مطابق زندگی گزارنے والا بنا دے اور یہی دنیا و آخرت کی کامیابی کی کنجی ہے۔