• news

 بھارت سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا:ضیاءالدین انصاری


لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ بھارتی آبی جارحیت پر حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔ بھارت مختلف حیلوں بہانوں سے پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔ مون سون میں بھارت کی آبی جارحیت سے سینکڑوں دیہات اور ہزاروں ایکٹر فیصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوںنے مختلف تقریبات میں بھارتی آبی جارحیت کی پرو ز مذمت کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ بھارت پاکستان کے پانیوں پر ڈیم بنا رہا ہے لیکن ہمارے مفاد پرست حکمران ا س پر بھی خاموش ہیں۔بھارت جب چاہے سیز فائر کی خلاف ورزی کرکے سرحدو ں پر گولہ بار شروع کردیتا ہے جس سے ہمارے سکیورٹی فورسز کے جوان زخمی اور شہید ہوتے ہیں اور جب چاہیے آبی جارجیت کرنا شروع کردیتا ہے جس سے ہماری فیصلیں اور دیہات تباہی کا شکار ہورہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن