• news

 ہائیکورٹ :صدیق ٹریڈ سنٹر انتظامیہ کو دکانداروں کیخلاف کارروائی سے روک دیا


لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری حفیظ الرحمن نے سہولیات فراہم نہ کرنے کیخلاف کیس میں صدیق ٹریڈ سنٹر انتظامیہ کو دکانداروں کیخلاف کارروائی سے روک دیا،عدالت نے معاملہ مصالحتی کمیٹی کو بھجوا تے ہوئے کہا کہ کمیٹی تاجروں کی شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی کرے، عدالت نے کمیٹی کو کارروائی کی رپورٹ پندرہ دن میں پیش کرنیکا حکم دیدیا،درخواست گزاران کے وکیل حفیظ الرحمن نے موقف اپنایا کہ صدیق ٹریڈ سنٹر انتظامیہ یوٹیلیٹیز کی من مانی قیمتیں لیتی ہے، انکار پر صدیق ٹریڈ سنٹر انتظامیہ یوٹیلیٹیز منقطع کر دیتی ہے،قانون کے مطابق انتظامیہ اضافی چارجز وصول نہیں کرسکتی ہے۔

،استدعا ہے کہ عدالت صدیق ٹریڈ سنٹر انتظامیہ کو تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن