• news

ایکسپورٹ اوریئنٹڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے علاقائی مسابقتی انرجی ٹےرف نے برآمدی مہم کو متاثر کیا


لاہور(کامرس رپورٹر) ایکسپورٹ اوریئنٹڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے علاقائی مسابقتی انرجی ٹےرف(RCET) برائے گیس اور بجلی کے خاتمہ کے نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی قو می برآمدی مہم کو بری طرح متاثر کیا ہے جبکہ برآمدی اساس کی حامل ٹیکسٹائل پروسےسنگ سےکٹر کو پہلے ہی بہت سے مسائل کا سامنا ہے جس کے باعث پیداواری صلاحیت میں کمی اور کاروباری لاگت مےں اضافہ ہو چکاہے اور ہماری مصنو عات کو ملکی اوربےن الاقوامی منڈی مےں غیر مسابقتی بنا دیا ہے۔ ان سنگین خدشات کا اظہار آل پاکستان ٹیکسٹائیل پراسیسنگ ملز ایسو سی ایشن (اپٹپما) کے چیئرمین محمد پرویز لالہ نےاپنے بیان میں کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن