• news

 کاروباری شخصیت سے 3کروڑ روپے بھتہ  کا مطالبہ کرنےوالے ملازم سمیت 3ملزم گرفتار 


لاہور(نامہ نگار)پولیس نے کالعدم تنظیم کے نام پر کاروباری شخصیت سے تین کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کرنے والے 3ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔پولیس کے مطابق قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں تاجر کاشف سے بذریعہ لیٹرتاوان طلب کرنےوالے گروپ کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ملزمان نے کالعدم تنظیم کے نام سے لیٹر تیار کیا اور بعد میں یوکے کے نمبر سے ملزمان نے تاجر کو دھمکیاں دی تھیں۔ملزمان میں تاجر کا ملازم بھی شامل ہے جوبھتہ مانگنے والے ماسٹر مائنڈ کو معلومات فراہم کرتا تھا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے 130 کیمروں کی فوٹیجز چیک کی گئیں اور تاجر کے 300ملازمین سے پوچھ گچھ کی گئی تھی ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن