• news

ضلعی انتظامیہ اور پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے :سرمد تیمور 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)امام بارگاہوں، مذہبی عبادت گاہوں میں فول پروف سکےورٹی، صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، ضلعی انتظامیہ اور پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے محرم الحرام میں مجالس کے مقامات اور جلوسوں کے راستوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے بہترین اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں تا کہ ضلع بھر میں امن و امان کی فضا قائم رہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور نے ڈی پی او زاہد نواز مروت کے ہمراہ محرم الحرام میں امن و امان اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے منعقدہ ضلعی امن کمیٹی و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس کی صدارت کرتے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عثمان جلیس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیدہ تہنیت بخاری، ایڈمن آفیسر سید اظہر عباس گیلانی، اسسٹنٹ کمشنرز، متعلقہ ضلعی اداروں کے سربراہان، تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماءکرام اور اراکین ضلعی امن کمیٹی و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن