فکر بھٹو ہماری طاقت اور کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں: لےاقت علی
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) پیپلزپارٹی حلقہ این اے 115 کے امیدوار وسابق ضلع نائب ناظم میاں لیاقت علی نے کہا کہ فکر بھٹو ہماری طاقت اور کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں پاکستان پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے کہ جس کے کارکنان آ ج بھی شہید عوام ذوالفقار علی بھٹو ، شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کے ویژن اور مشن کی تکمیل کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں پی پی پی کو جب اقتدار ملا پاکستان کی خودمختاری کیساتھ ساتھ گراس روٹ لیول تک ترقی کے عمل کو یقینی بنایا گیا پاکستان پیپلز پارٹی وقت کی آواز ہے یہ وہ جماعت ہے جہاں سرمایہ اور پیسہ نہیں خلوص دیکھا جاتا ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھے میاں لیاقت علی نے کہاکہ تحریک انصاف کے دور میںبنائی گئی پالیسیاں ملک و قوم کیلئے زہر قاتل ثابت ہوئیں۔