• news

حضرت عمرفاروقؓ کا دور خلافت دین کا سنہری باب ہے : صالح شرقپوری 


شرقپورشریف(نامہ نگار) حضرت عمرفاروقؓ کی سیرت اور دور خلافت اسلامی خدمات دین کا سنہری باب ہے انہوں نے عدل وانصاف کا جو نظام رائج کیا اس کی مثال نہیں ملتی اس عظمت رفتہ کی بحالی کے لیے مسلمانوں کوعمر فاروق اعظم ؓ کی شخصیت اور نظام سیاست کو اپنا آئیڈیل بنانا ہوگا ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپورشریف صاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپوری نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا حضرت عمر فاروق ؓ کی زندگی امت مسلمہ کے لیے مینارہ نور ہے ان کی تعلیمات کو اپنا کر پوری دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے آپ کا دورخلافت اسلامی تاریخ کا ایک سنہری دور تھا جس میں عوام خوشحال تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن