سنی اتحاد کونسل یکم محرم کوحضرت عمر فاروق کا یوم شہادت منائے گی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل یکم محرم الحرام کو مراد رسول حضرت سیدنا عمر فاروق کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منائے گی،حضرت سیدنا عمر فاروق کا دور خلافت اسلامی تاریخ کا سنہری باب ہے ،آپ کے دور میں اسلامی فتوحات 22 لاکھ مربع میل تک پھیل گئی تھیں،دنیا میں قیام امن کیلئے آج پھر کردار فاروقی کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے،مسلم حکمران فاروق اعظم کے طرز حکمرانی کو اپنائیں تو دنیا امن کا گہوارہ بن جائے گی، خلیفہ دوئم نے عدل و انصاف کی حکمرانی قائم کی ،آپ کا دور خلافت عالم اسلام کے حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے، ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے شہادت فاروق اعظم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔