اولیائے کرام کے آستانے امن و سلامتی کے مرکز ہیں:بابا بشیر شاہ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) بابا بشیر شاہ ولی قادری چشتی نے کہا ہے کہ دین اسلام کی ترویج و اشاعت میں اولیا اللہ اور علما کرام نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا، اولیائے کرام کے آستانے رشد و ہدایت کے سرچشمے اور امن و سلامتی کے مرکز ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بابا شاہ بھاگ ولی اور بابا سوہنے شاہ سرکار کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جبکہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا،بابا شاہ بھاگ ولی اور بابا سوہنے شاہ سرکار کے مزارات کوغسل بھی دیاگیا۔