گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میںاحساس گروپ کا اہم اجلاس
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن کی طرف سے تجارتی تنظیموں کو فوری الیکشن کرانے کے حکم کے بعد گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں جمود کا شکار سیاست میں ایک تحریک پیدا ہوتی نظر آرہی ہے ، چیمبر میں اپوزیشن گروپوں نے ڈی جی ٹی او کے نوٹیفکیشن کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے الیکشن کی حکمت عملی تیار کرنا شروع کردی ہے، اس سلسلے میں چیمبر آف کامرس میںاحساس گروپ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں چیمبر الیکشن بارے حکمت عملی تیارکی گئی اور اتحادیوں ایف آئی جی یونٹی آزاد گروپ کے ساتھ مل کر بھرپور طریقے سے چیمبر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیاگیا، اجلاس میں سابق صدر چیمبر میاں عمر سلیم‘ صدر احساس گروپ رانا صدیق خان‘ وقاص افضل‘ فرخ اعجاز‘ شیخ محمد اصغر‘ نیئر جمیل بھٹی‘ شیخ آصف مظفر عبدالقیوم خان‘ فرحان نسیم بٹ‘ وقاص انور‘ عرفات اکرام‘ فیصل ممتاز‘ شیخ عمیر‘ یاسین مغل‘ بلال مہر‘ ہمایوںلون‘ عمر درازخان‘ شیخ وسیم‘ فرحان بھٹی سمیت اہم رہنماﺅں نے شرکت کی۔