قصور : گھریلو ناچاقی پر نوجوان کی خودکشی کی کوشش
قصور (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ صدر چونیاں کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر ایک لڑکے کی خود کو فائر مار کر خودکشی کی کوشش۔ تھانہ صدر چونیاں کے علاقے میں 28/27 سالہ بابر علی ولد جان محمد نے گھریلو ناچاقی پر خود کو سر میں فائر مار کر خودکشی کی کوشش کی ،تشویشناک حالت میں ریسکیو 1122 کے عملے نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا مگر انہوں نے جناح ہسپتال لاہور ریفر کردیا۔