• news

پتوکی: پولیس کی کارروائی  ڈکیت گینگ کے 3 ارکان گرفتار


پتوکی+ قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) ایس ایچ او محمد فاران کی سربراہی میں تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے کارروائی کرتے سٹریٹ کرائم اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گلزار عرف ملنگی ڈکیت گینگ کے 3 ارکان گرفتار کر لئے ۔ ملزموں کے قبضہ سے دو موٹر سائیکل، تین لاکھ روپے اور اسلحہ برآمدہوا ۔ ملزموں نے دوران تفتیش پتوکی شہر اور لنک روڈ پر 6 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن