• news

ن لیگ نے ہمیشہ ریاست کے استحکام کیلئے کردار ادا کیا: عارف سندھےلہ


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی و امیدوار پی پی 140عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ نواز لیگ نے ہمیشہ ریاست کے استحکام کیلئے کردار ادا کیا، جمہوریت کو فروغ دیا، آمرانہ قوتوں کی حوصلہ شکنی کی، پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کلیدی کردار ادا کیا، موجودہ حکومت نے ڈوبتی معیشت کو سنبھالا اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے بیرونی دنیا سے روابط بہتر کئے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا وقار بلند ہوا اور معاشی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں، اپنے ایک بیان میں عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف واضح کر چکے ہیں کہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کر کے اقتدارچھوڑ دے گی الیکشن کی تاریخ کا تعین الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے جو انتخابی شیڈول کا اعلان کرے گا ہم انتخابات بروقت چاہتے ہیں اور اسی سوچ کے تحت وفاقی حکومت ایک دن بھی آگے نہیں جائے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن