ایشین اتھلیٹکس چیمپین شپ: 100 میٹر ریس میں شجر عباس سیمی فائنل میں ناکام
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی 100 میٹر ریس میں پاکستان کے شجر عباس فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کر سکے ۔بینکاک میں جاری ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی 100 میٹر ریس کے دوسرے سیمی فائنل میں شجر عباس نے 100 میٹر ریس 10.45 سیکنڈز میں مکمل کی اور وہ چوتھے نمبر پر رہے۔ایونٹ کے تین سیمی فائنلز کے ٹاپ 2 رنر اور اس کے بعد 2 بہتر ٹائمنگ کے رنر فائنل میں پہنچ گئے۔