وفاقی حکومت سبسڈی کو مدنظر رکھ کر بجلی کے بنیادی ٹیرف کا فیصلہ کرے گی
اسلام آباد(خبرنگار)نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری کے بعدوفاقی حکومت سبسڈی کو مدنظر رکھ کربنیادی ٹیرف کا فیصلہ کرے گی،نیپرا فیصلے پر عملدرآمد کی صورت میں گھریلو صارفین پر سلیب وائز بوجھ پڑے گا بنیادی ٹیرف کو مد نظر رکھتے ہوے ماہانہ 100 یونٹ کا ٹیرف 13.4 سے بڑھ کر 18.36 فی یونٹ ہو جائے گا 100 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارف کا بل 1836روپے ہوجائے گا ماہانہ 200 یونٹ کا ٹیرف 23.91روپے فی یونٹ ،بل 3700 سےبڑھ 4700 روپےہوجائےگا ماہانہ 300 یونٹ کے استعمال پر بل 6 ہزار سے بڑھ کر 8 ہزار روپےتک پہنچ جائے گا 400 یونٹ استعمال کرنے والے کا بل 10 ہزار سے بڑھ کر 12300 روپے ہو جائے گا 500 یونٹ کے استعمال پر بجلی کا 13 ہزار سے بڑھ کر 16 ہزار تک جا پہنچے گا ماہانہ 700 یونٹ استعمال کرنے والے کا بل 24ہزار سے بڑھ کر 28ہزار ہو جائے گا، تمام سلیبز کے مجموعی بل پر دیگرٹیکسز،سرچارجز ، کیپسٹی پیمنٹ اورماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ بل میں الگ شامل ہونگے جس سے فی یونٹ چالیس روپے سے زائد ادا کرنا ہوں گے۔
بجلی ٹیرف