عام انتخابات، الیکشن کمشن نے عدلیہ سے ریٹرننگ آفیسر مانگ لیے
اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے دوران جوڈیشل افسران کی فہرست دینے کیلئے ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کو مراسلے ارسال کردیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق الیکشن کمیشن نے عام انتخا با ت کی تیاریوں پر کام تیزکرتے ہوئے عدلیہ سے ریٹرننگ آفیسر مانگ لیے ہیں۔ای سی پی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جوڈیشل افسران کی فہرست دینے کیلئے ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کو مراسلے ارسال کردیئے گئے ہیںجن میں چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد کی نشستوں کے لئے جوڈیشل افسران فراہم کرنے کی درخواست بھجوائی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتیوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔تا ہم عدلیہ سے جوڈیشل افسران کی فراہمی کی دوسری بار کوشش کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے 859 حلقوں کے لئے جوڈیشل افسران کے نام مانگے گئے ہیں۔
ریٹرننگ آفیسر