• news

 فواد اسد اللہ ڈی جی  انٹیلی جنس بیوروتعینات


اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت)وزیراعظم شہباز شریف نے فواد اسد اللہ خان کوڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو (ڈی جی آئی بی) تعینات کردیا ہے ۔،ا سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ فواد اسد گریڈ 22 کے افسر ہیں وہ اس سے پہلے دسمبر 2022 سے ایک سال کے کنٹریکٹ بر ائے ڈی جی آئی بی کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے ،فواد اسد اللہ خان کی بطور ایڈیشنل ڈی جی آئی بی موجودہ کنٹریکٹ پر تعیناتی ختم کر کے تین سال کے نئے کنٹریکٹ پر تعیناتی کی گئی ہے،وزیراعظم نے انٹیلی جنس بیورو کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فواد اسد اللہ خان کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی ہے ۔
فواد اسد

ای پیپر-دی نیشن