9 مئی کا منصوبہ ساز عمران، الیکشن پرانی مردم شماری پر ہوں گے: رانا ثناء
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کا پلان اگر زمان پارک میں بنا تو کرنے والا پھر کون ہے؟ کیا پہلے یہ بیانیہ نہیں بنایا گیا کہ گرفتار ریڈ لائن ہو گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ اگلے انتخابات پرانی مردم شماری پر ہوں گے۔ پرانی مردم شماری پر الیکشن سے متعلق اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔ حکومت کا فیصلہ ہے کہ نئی مردم شماری کے نتائج کو نوٹیفائی نہیں کریں گے نہ شائع کریں گے۔ ایم کیو ایم بھی نئی مردم شماری پر الیکشن نہیں چاہتی۔ نئی مردم شماری میں کچھ مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔ نگران حکومت آکر آئین کے مطابق 60 یا 90 دن میں الیکشن کرائے گی۔ اگست میں اسمبلی مدت پوری کرے گی۔ اس کے بعد نگران حکومت آئے گی۔ بلوچستان میں جو مردم شماری کے نتائج آئے ہیں ان پر بھی بڑے اعتراض ہیں۔ نئی مردم شماری پر سب کا اتفاق بھی ضروری ہے۔ مردم شماری پر فوری فیصلہ ملک میں متنازع صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔ وزیراعظم اپوزیشن لیڈر اور اپنے اتحادیوں سے بھی مشاورت کریں گے۔ وزیراعظم نگران حکومت سے متعلق بالکل کام کر رہے ہیں ۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کا بتائیں کس جماعت سے تعلق رہا ہے۔ گورنر کے پی اگر کرپشن کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، انکوائری ہو گی۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے یا نہیں۔
رانا ثناء