• news

افغانستان پڑوسی کا حق ادا کر رہا نہ دوحہ معاہدے کی پاسداری : خواجہ آصف 


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں حملے کر کے شہریوں کا خون بہانے والے دہشت گرد افغانستان کی سرزمین میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ٹویٹر پر ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا کر رہا اور نہ ہی دوحہ معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے۔ پچاس سے ساٹھ لاکھ افغان شہری تمام تر حقوق کے ساتھ پاکستان میں چار سے پانچ دہائیوں سے پناہ لیے ہوئے ہیں اس کے برعکس پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو افغان سرزمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں۔ متنبہ کیا کہ یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی، پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا۔
خواجہ آصف 

ای پیپر-دی نیشن