• news

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں چینی قرارداد منظور ترقی پزیر ممالک کی امنگوں کی عکاسی : پاکستان 

اقوام متحدہ (این این آئی) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 53 ویں اجلاس میں چین کی جانب سے پیش کی گئی ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں تمام انسانی حقوق سے لطف اندوز ہونے میں ترقی کے کردار پر زور دیا گیا۔ تمام فریقین پر زور دیا گیا کہ وہ وبائی بحران کے بعد بحالی کے عمل میں 2030ئ ایجنڈے کے نفاذ میں نئے چیلنجوں کا جواب دیں اور پائیدار ترقی کے لئے عالمی شراکت داری اور بین الاقوامی تعاون کو مو¿ثر طریقے سے مضبوط کر کے اعلی معیار کی ترقی میں انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کو فروغ اور تحفظ فراہم کریں۔ پاکستان، متحدہ عرب امارات، سوڈان، ہونڈوراس اور دیگر ممالک نے چین کی جانب سے اس اہم قراردادکو سراہتے ہوئے اس کے قائدانہ کردار پر چین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قرارداد کی منظوری ترقی پذیر ممالک کی مشترکہ امنگوں کی مکمل عکاسی کرتی ہے، جس سے تمام ممالک کو وبا کے بعد بحالی کے عمل میں مختلف چیلنجز سے نمٹنے اور معاشی و سماجی ترقی میں انسانی حقوق کو بہتر طور پر فروغ دینے اور تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
قرارداد منظور

ای پیپر-دی نیشن