سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر 18 جولائی کو پراسیکیوشن سے دلائل طلب
لاہور(خبرنگار)اینٹی کرپشن کورٹ کے جج علی رضا نے پنجاب اسمبلی اجلاس کے الائونس میں خوردبرد کیس میں سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر18 جولائی کو پراسیکیوشن کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔عدالت نے اینٹی کرپشن کو ریکارڈ پیش کرنے کی مہلت دیدی۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ پراسکیوشن نے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے فیصلہ کو سیشن عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے ۔ ریکارڈ سیشن عدالت میں موجود ہے ہماری اپیل پر سوموار کیلئے نوٹس جاری ہوئے ہیں ۔استدعا ہے کہ درخواست ضمانت پر سماعت سوموار تک موخر کی جائے۔