• news

سمندری دفاع میں پیشرفت: چین کے تیار کردہ 2 جہاز جلد بحریہ میں شامل کئے جائیں گے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کی سمندری حدود کے دفاع میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ چین میں تیار دو نئے ٹائپ 054 ایلفا فری گیٹس چند روز میں پاک بحریہ میں شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق طغرل کلاس فری گیٹس پی این ایس ٹیپو سلطان‘ پی این ایس شاہ جہاں کراچی پہنچ گئے ہیں۔ فری گیٹس کی پاک بحری میں شمولیت کی تقریب کراچی میں ہو گی جس کے بعد پاک بحریہ میں شامل ٹائپ 054 ایلفا فری گیٹس کی مجموعی تعداد چار ہو جائے گی۔ طغرل کلاس فری گیٹس بنیادی طور پر گائیڈڈ میزائل فری گیٹس ہیں۔ چینی شپ بلڈنگ کمپنی نے پاک بحریہ کی ضروریات کے مطامبق چاروں فری گیٹس تیار کی ہیں۔ فری گیٹس بیک وقت سطح آب‘ زیر آب اور فضا میں جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن