ہوائی اڈوں کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوائی اڈوں کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔وفاقی وزیر برائے ہوا بازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق، ایس اے پی ایم برائے خزانہ جناب طارق باجوہ، سیکرٹری ایوی ایشن، سی ای او پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی، ڈی جی پاکستان سی اے اے، آئی ایف سی ٹیم اور دیگر سرکاری حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔میٹنگ کے دوران آئی ایف سی کے ٹرانزیکشن ایڈوائزر نے اس معاملے کی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں صنعت کے بہترین طریقوں کے مطابق سروس کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے پہلے ہوائی اڈے کی آؤٹ سورسنگ کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے وسیع پیرامیٹرز پر بات چیت کی تاکہ صنعت کے بہترین طریقوں کے مطابق سروس کی فارہمی کو بہتر بنایا جا سکے ۔