چوبرجی کے قریب نامعلوم شخص نے اورنج لائن ٹرین کے پل سے چھلانگ لگا دی
لاہور (نامہ نگار) چوبرجی کے قریب نامعلوم شخص خودکشی کی کوشش میں اورنج لائن ٹرین کے پل سے نیچے کود گیا۔ ریسکیو ٹیم نے چھلانگ لگانے والے شہری کو زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جا رہی ہے۔