20 سے زائد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، کاروں، موٹر سائیکلوں سے محروم
لاہور (نامہ نگار) شہر میں 20 سے زائد وارداتیں، شہری لٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ میں محمد لطیف کے گھر سے 20 لاکھ، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس میں عادل کے گھر سے 6 لاکھ، زیورات اور دیگر سامان، چوہنگ میں احسن کے اہلخانہ سے 5 لاکھ، طلائی زیورات اور موبائل فون، شاہدرہ میں کاشف کی فیملی سے ساڑھے 4 لاکھ، طلائی زیورات اور موبائل فون، برکی میں جنید سے 3 لاکھ اور موبائل فون، گلبرگ میں مبین سے 2 لاکھ اور موبائل فون، گلشن راوی میں عباس سے ایک لاکھ، سمن آباد میں شاہد سے 23 ہزار اور موبائل فون، اچھرہ میں صابر سے 19 ہزار اور موبائل فون،گرین ٹاؤن میں شاہد سے 8 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ ڈیفنس اور مانگا منڈی سے گاڑیاں جبکہ مزنگ، مناواں، شالیمار، شاہدرہ، راوی روڈ، بادامی باغ اورنولکھا سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔