• news

محکمہ کوآپریٹوکے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی سیمینار اور واک

لاہور(کامرس رپورٹر) محکمہ کوآپریٹو کی زیر نگرانی پی سی ایس آئی آر اور محکمہ کوآپریٹوز کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی مہم کے حوالے سے سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اکرام، ڈاکٹر شہناز آصف، رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب اشفاق احمد چوہدری، جوائنٹ رجسٹرار سیٹھ محمد اقبال ،ڈپٹی رجسٹرار ساجدحسین ،ویلنشیاءسوسائٹی کے صدر خواجہ فرقان، اقبال ایونیو کے جنرل سیکرٹری رانا غلام رسول ، میجر فاروق، منیر احمد صدیقی، جاوید اقبال قریشی ایڈووکیٹ، سید شوکت زیدی، رانا اکمل، محمد اشرف ڈوگر، میاں تصور سمیت کثیر تعداد میں سوسائٹی عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر جاوید اکرام نے کہا کہ ہم مل جل کر ڈینگی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں، رجسٹرار کوآپریٹو اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ ڈینگی جان لیوا مرض ہے لیکن احتیاط کرنے سے اس متعددی مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض اے آر ہاﺅسنگ سرجیل نے ادا کئے۔ اس موقع پر رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب اشفاق احمد چوہدری نے اچھے انتظامات کرنے پر فوکل پرسن فضل احمد رندھاوا اور پی سی ایس آئی آر کے جنرل سیکرٹری محمد احمد کو شاباش دی ، آخر میں محمد احمد نے آنیوالے ممبرز، مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن