86 پولیس افسروں ‘ اہلکاروںکیلئے کیش انعامات‘ تعریفی اسناد
لاہور(نامہ نگار)دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 86 افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں پولیس ، ڈولفن ، ایلیٹ سمیت دیگر فارمیشنز کے کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک تک افسران و اہلکار شامل تھے۔