• news

جماعت اسلامی الیکشن میں کارکردگی پر کامیابی حاصل کرےگی:دردانہ صدیقی 

لاہور(لیڈی رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت کی دستک مہم عوام تک رسائی کی پر خلوص مہم ہے جس کا مقصد دلوں پر دستک دینا ہے۔ نئی نسل اور عوام کو عامل قرآن اور حامل قرآن بنانے میں خواتین اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔جماعت اسلامی الیکشن میں اپنی کارکردگی اور عوامی خدمت کی بناءپر اچھی کامیابی حاصل کرے گی۔انہوںنے ان خیالات کا اظہار ناظمات اضلاع کراچی کے رپورٹنگ اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ ہر سیاسی جماعت کو پاکستان کے آئین میں رہتے ہوئے سیاست کی اجازت ہونی چاہیے۔سیاسی مقدمات سول کورٹس میں چلنے چاہئیں۔ ملٹری کورٹس میں پولیٹیکل ورکرزاور پولیٹیکل لیڈر شپ کو نہیں لے کر جانا چاہیے۔ خواتین سیاسی کارکنان کے ساتھ وہ کچھ نہیں ہونا چاہیے جو مبینہ طور پر بتایا جا رہا ہے۔انصاف کے تقاضوں کو ہر صورت پیش نظر رکھا جائے اور کسی کو دیوار سے نہ لگایا جائے۔انہوں نے سویڈن واقعہ پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا اور ناظمات پر زور دیا کہ گلی محلوں میں قرآن مجید کی تعلیمات عام کیجئے نئی نسل اور عوام کو عامل قرآن اور حامل قرآن بنانے میں خواتین کا بڑا کردار ادا کر سکتی ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹریز عطیہ نثار ، رعنا فضل، آمنہ عثمان، قائم مقام ناظمہ صوبہ عظمی عمران اور ناظمات اضلاع بھی موجود تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن