محرم الحرام کی مجالس ‘جلوسوں کیلئے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل
لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے پر امن محرم الحرام یقینی بنانے، امن و امان برقرار رکھنے اورمجالس و جلوسوں کے شرکاءکوتحفظ فراہم کرنے کےلئے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہو رسید علی ناصر رضوی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران شہر بھرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ رہےگی، تمام پولیس افسران مجالس ا ور جلوسوں کے حفاظتی انتظامات کا خودجائزہ لیں گے اور منتظمین مجالس و عزاداری جلوسوں کےساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے۔ 13 ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان فرائض سرانجام دیں گے۔ 6ایس پیز،22ڈی ایس پیز،83ایس ایچ اوزتعینات ہوں گے۔اینٹی رائٹ فورس، سپیشل سکیورٹی یونٹ،ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکار بھی ڈیوٹی کریں گے۔