فیروز والہ : پولیس سب انسپکٹر سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا گیا
فیروز والہ( نامہ نگار) لاہور روڈ پر تھانہ فیکٹری ایریا کے قریب ڈاکوو¿ں نے دن دیہاڑے لاہور پولیس کے سب انسپکٹر لیاقت علی سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل چھین لیا ‘مزاحمت پر گولی مار کر شدید زخمی کر دیا جسے ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ رانا ٹاو¿ن ٹول پلازہ کے قریب پولیس کی وردیوں میں ملبوس ڈاکوو¿ں نے بیرون ملک پلٹ شہری نعمان کو فیملی سمیت لوٹ لیا ‘لاکھوں روپے کی غیر ملکی اور پاکستانی رقم کے علاوہ دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ ڈاکوو¿ں نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا ۔ لاہور روڈ پر دن دیہاڑے تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوو¿ں کی دو مختلف مقامات پر وارداتیں، مزاحمت پر ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ہی ساتھی ڈاکو ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا ‘موٹر سائیکل سوار ڈاکو اپنے زخمی ساتھی کو لے کر فر ار ہو گئے ۔