• news

خواتین سمیت سیاسی اسیران کو  فوری رہاکیاجائے:عائشہ جاوید 


لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب اسمبلی کی سابق ممبر عائشہ جاوید نے کہا ہے کہ خواتین سمیت سیاسی اسیران کو فوری رہاکیاجائے۔اسیرخواتین کے ممتا سے محروم بچوں کاکیاقصور ہے۔ ان کی حالت زار دیکھی نہیں جاتی۔ جمہوری ادوارمیں توسیاسی کارکنان اوربالخصوص خواتین کے ساتھ اس طرح نہیں ہوتا۔ قوم کی بیٹیوں کوناحق قیدکرنا اسلامی روایات اورتعلیمات سے انحراف ہے۔کوئی مہذب معاشرہ سیاست میں سرگر م خواتین کو اس طرح بدترین انتقام کانشانہ بنانے کی اجازت نہیں دے سکتا ۔جوتوڑ پھوڑ میں ملوث نہیں ان مردوخواتین کوگرفتارکرنے کاکوئی جواز نہیںہے۔

ای پیپر-دی نیشن