• news

پولیس پر تشدد کا واقع‘ ڈی پی او  قصور کا نوٹس ‘10 ملزم گرفتار


قصور (نمائندہ نوائے وقت)چونیاں میں پولیس پر تشدد،ڈی پی او قصور کا واقعہ کا سخت نوٹس گرفتاری کے احکامات پر دس ملزمان گرفتار دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہےں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پولیس وین پر کچھ خواتین اور مرد حملہ آور ہوئے تھے۔ 3 مرلہ پلاٹ کے تنازعہ پر معزز عدالت کی طرف سے جاری کردہ رٹ پٹیشن کا جائزہ لینے کیلئے تھانہ سٹی چونیاں موقع پر پہنچی ۔ ایک فریق کی طرف سے کار سرکار میں مزاحمت کی گئی اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ڈی پی او قصور نے واقعہ کا فوری نوٹس لیا اور فوری ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

ای پیپر-دی نیشن