پاکستان کا گال ٹیسٹ کیلئے ممکنہ سکواڈ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ میں بیٹر شان مسعود کی شمولیت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق شان مسعود نے پریکٹس میچ میں 83رنز سکور کیے تھے، گال ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم دو سپنرز اور دو فاسٹ بائولرز کیساتھ کھیلے گی۔ممکنہ 11کھلاڑیوں میں بابراعظم ، امام الحق اور عبداللہ شفیق شامل ہوں گے۔ شان مسعود، سعود شکیل ،سرفراز احمد ، آغا سلمان کے شامل ہونیکاامکان ہے۔ نعمان علی،شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ اور ابرار احمد کے شامل ہونیکا امکان ہے۔