لیجنڈ گلوکارائیں ہمارے لئے استاد کی حیثیت رکھتی ہیں: کرن خان
لاہور(کلچرل رپورٹر) فن گائیکی کے میدان میں ایک خوبصورت اضافہ کرن خان ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ گلوکاری ایک ایسا وسیع میدان ہے جس میں جتنی بھی محنت کی جائے وہ کم ہے۔ ماضی میں کئی ایسی لیجنڈ گلوکارائیں ہیں جو ہمارے لئے ایک استاد کی حیثیت رکھتی ہیں جن میں سرفہرست سروں کی ملکہ’’ملکہ ترنم نور جہاں‘‘ مہناز‘ ناہید اختر‘نیئرہ نور‘ طاہرہ سید اور عابدہ پروین ‘ ریشماں جیسی نامور گلوکارائیں ہیں ۔ انہوں نے کہا میں ابھی اس فیلڈ میںنئی ہو لیکن میری پوری کوشش ہے کہ میں بھی اپنی محنت کے بل بوتے پر فن گائیکی کے میدان میں اپنا مقام بنا سکوں۔ کیونکہ میں سفارش کی بجائے محنت پریقین نہیں رکھتی کیونکہ محنت کبھی رائیگاں نہیں ہوتی۔ کرن خان مختلف پی ٹی وی سمیت مختلف پروگرامز میںفارمنس کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔