• news

مارکیٹا وونڈروسوو نے ومبلڈن اوپن کا ٹائٹل جیت لیا‘مسلمان کھلاڑی انس جابر شکست پرآبدیدہ، کیٹ مڈلٹن نے دلاسہ دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )مسلم ٹینس سٹار انس جابر ومبلڈن میں تاریخ نہ رقم کرسکیں اور فائنل میں ان سیڈڈ کھلاڑی چیک ری پبلک کی مارکیٹا وونڈروسووا سے ہار گئیں۔لندن میں و مبلڈن ٹینس کے ویمن ایونٹ کے فائنل میں تیونس کی انس جابر اور چیک ری پبلک کی مارکیٹا وونڈروسووا آمنے سامنے تھیں۔فائنل میںچیک ری پبلک کی مارکیٹا وونڈروسووا کی جیت کا سکور 4-6 اور 4-6 رہا، وونڈروسووا ومبلڈن کی ویمن ایونٹ کی تاریخ میں ٹائٹل جیتنے والی پہلی ان سیڈڈ پلیئر ہیں۔انس جابرفائنل میں کامیاب ہوجاتیں تو وہ ایک ٹینس گرینڈ سلیم ایونٹ جیتنے والی پہلی عرب اور افریقی خاتون ہوتیں تاہم وہ ٹائٹل اپنے نام نہ کرسکیں۔شکست کے بعد مسلم ٹینس سٹار جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں، مہمان خصوصی موجود برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ان کے پاس آکر دلاسہ دیا ۔

ای پیپر-دی نیشن